سروائیکل کینسر سے بچائو مہم27ستمبر تک جاری رہیگی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سروائیکل کینسر سے بچائو کی قومی مہم 27ستمبر 2025تک جاری رہے گی۔ اس دوران 9تا 14سال کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاوکی حفاظتی ویکسین لگائی جائے گی۔ بیداری مہم کے تحت اسکولوں، مراکزِ صحت اور موبائل کیمپوں میں معلوماتی سیشنز بھی منعقد ہوں گے۔ضلعی محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیضان ارشد کو مہم کا فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے جو ویکسینیشن سنٹرز، اسٹاک مینجمنٹ اور مانیٹرنگ کی نگرانی کریں گے ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیضان ارشد نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی بچیوں کو قریبی مرکزِ صحت یا اسکول ویکسین سنٹر پر ضرور لے جائیں تاکہ ویکسین بروقت لگائی جا سکے اور بچیاں اس مرض سے محفوظ رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں