سرویکل کینسر سے بچائو کی ویکسی نیشن15ستمبرکو شروع ہو گی

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ کی سربراہی میں (صحت مند بیٹی صحت مند گھرانا)عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے سرویکل کینسر سے بچائو کیلئے قومی ویکسینیشن مہم 15ستمبر سے شروع ہونے والی کینسر سے بچائو کی مہم 25ستمبر تک جاری رہے گی،تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے ملک بھر کی طرح جڑانوالہ میں بھی سرویکل کینسر سے بچائو کی قومی ویکسینیشن مہم 15ستمبر سے شروع ہو کر 25ستمبر تک جاری رہے گی اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ کی سربراہی میں مہم 15ستمبر سے شروع ہونگی۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد فوکل پرسن عابد علی نظامی نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے،سرویکل کینسر سے بچا کی قومی ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تجاویز پر غور کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے شروع ہونیوالی سرویکل کینسر سے بچا کی قومی ویکسینیشن مہم کے دوران 9 سال سے 14 سال کی عمر تک کی تمام بچیوں کو (ایچ پی وی) سرویکل کینسر سے بچائو کی ویکسین مفت لگائی جائے گی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے عوام الناس میں آگاہی پیدا کی جائے گی تاکہ تمام والدین اپنی بچیوں کو کینسر سے بچا کی ویکسین ضرور لگوائیں سکولز و کالجز میں بچیوں کو کینسر سے بچا کیلئے ویکسین بارے شعور پیدا کیا جائے گا۔ میٹنگ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد نے مہم کو کامیاب بنانے کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور کہا کہ سرویکل کینسر سے بچائو کی قومی ویکسینیشن مہم کو ہر صورت کامیاب بنانے کیلئے تحصیل بھر میں کامیاب بنایا جائے گا اس سلسلہ میں محکمہ صحت کے ملازمین کو ڈیوٹیاں سونپ دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں