62

”سروے رپورٹ ” میں اعظم مجید گجر مضبوط امیدوار قرار

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)لیگی قائدین کی طرف سے الیکشن 2024ء کے لئے کروائے جانے و الے سروے میں حلقہ پی پی 112کے لئے چوہدری اعظم مجید گجرکو مضبوط امیدوار قراردیا گیا ہے۔لیگی ذرائع کے مطابق اس رپورٹ میں قائدین کو بتایا گیا ہے کہ موصوف پرانے مسلم لیگی ہیں۔ جنہوں نے ہر مشکل وقت میں پارٹی پرچم کی سربلندی کے لئے کام کیا خاص طور پر مشرف کے دور آمریت میں ان کا کردار اہم رہا۔اس دور میں محترمہ کلثوم نواز کی قیادت میں چلنے والی تحریک نجات میں چوہدری اعظم مجید گجرپیش پیش رہے۔ فیصل آباد میں محترمہ کلثوم نواز کے استقبالیہ جلوس میں کارکنوں کا قافلہ لے کر جاتے رہے۔فیصل آباد کی مقامی قیادت اور سابقہ اراکین اسمبلی کی اکثریت بھی ان کے کردار سے خوش ہے۔اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن فیصل آباد شہر کا نائب صدر بنایا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ رپورٹ قیادت کو موصول ہو گئی ہے۔جس کی روشنی میں قوی امکان ہے کہ پی پی 112کاٹکٹ چوہدری اعظم مجید گجرکو مل سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں