سرکاری اراضی پر قابض افراد نے ہیڈ کانسٹیبل سمیت2افراد کو زخمی کردیا

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ کے رہائشی ارشد علی نے تھانہ لنڈیانوالہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ چک نمبر 570گ ب کنڈیاں سرکاری مربع نمبر 75 بذریعہ نیلامی حاصل کیا اور محکمہ مال کے افسران و پولیس فورس دخل لینے کیلئے گیا تو الزام علیہان حنیف وغیرہ نے اپنے ساتھیوں مرد/خواتین کے ہمراہ ڈنڈوں سوٹوں اور کلہاڑیوں سے محکمہ مال کے افسران و پولیس پر حملہ کر دیا جبکہ الزام علیہ فاروق ولد دوست محمد نے کلہاڑی کے وار کرکے ہیڈ کانسٹیبل ایلیٹ فورس ریاض اور ایک شخص ابراہیم کو زخمی کر دیا جس پر پولیس تھانہ لنڈیانوالہ نے 11نامزد افراد سمیت 40 مرد/خواتین کیخلاف 7دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں