79

سرکاری اراضی کی بوگس منتقلی کا الزام عظمیٰ خان کیخلاف تحقیقات مکمل کرنیکا حکم

فیصل آباد(آن لائن)محکمہ اینٹی کرپشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر پی ٹی آئی کے بانی کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان کیخلاف کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی کی بوگس منتقلی اور جعلسازی کے الزامات کی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ 22فروری کو اینٹی کرپشن کی سپیشل عدالت میں پیش کریں گے،آن لائن کے مطابق فیصل آباد ڈویژن میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی کی بوگس منتقلی کا الزامات پربانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان اور محکمہ مال کے افسران سمیت 9افراد کیخلاف فیصل آباد اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرلیا گیاتھا۔ بتایا گیاہے کہ عظمیٰ خان نے جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری میں 1ہزار 10 کنال سرکاری اراضی خریدی تھی۔ محکمہ مال عملہ کی ملی بھگت سے عظمیٰ خان نے تین سو کنال اراضی کی بوگس رجسٹری کرائی تھی۔ اینٹی کرپشن حکام کاکہناتھا کہ جعلسازی سے اراضی منتقل کرنے والے نائب تحصیلدار اور پٹواری کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان نے اینٹی کرپشن کی سپیشل عدالت عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے گذشتہ روز اینٹی کرپشن کی سپیشل عدالت کے جج عبدالرحیم کے سامنے چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان اپنے وکلا کے ہمراہ پیش ہوئیں،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ کی انکوائر ی جاری ہے جس پر اینٹی کرپشن سپیشل عدالت کے جج عبدالراحیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو حکم دیا ہے کہ 22فروری تک مقدمہ کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ عدالت میںپیش کریں مقدمہ کی سماعت 22فروری کو کی جائیگی یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس طرح کا ڈاکٹر عظمیٰ خان کے خلاف مظفرگڑھ میں بھی اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں