سرکاری افسران عوامی مسائل کے حل کو اپنی ترجیح بنائیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی زیر نگرانی اوپن ڈور پالیسی پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو روزانہ صبح 10 بجے سے 11:30 بجے تک اپنے دفتر میں عوامی شکایات سنتے ہیں اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہیں۔ اس پالیسی کا مقصد شہریوں کو حکومتی دفاتر میں بہتر رسائی دینا اور ان کے مسائل کو شفاف اور موثر طریقے سے حل کرنا ہے۔عوامی فلاح و بہبود کے اس اقدام سے شہریوں کو درپیش مسائل کے حل میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام سرکاری افسران کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ عوامی مسائل کے حل کو اپنی اولین ترجیح بنائیں اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بلا جھجھک اپنے مسائل کے حل کے لیے ضلعی دفتر سے رجوع کریں تاکہ ان کے جائز مطالبات فوری پورے کیے جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں