53

سرکاری بقایاجات کی وصولی کیلئے حکمت عملی مرتب

سرگودہا (بیوروچیف) کمشنر محمد اجمل بھٹی نے منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں رہائشی وکمرشل پلاٹوں یونٹس کی انٹرنل ٹرانسفر پر عائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد کروانے جبکہ غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے کھیوٹ بلاک کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں تاکہ ان سوسائٹیز میں کسی قسم کی ٹرانسفر نہ ہو سکے۔ انہوںنے آبیانہ کے بقایا جات کی وصولی کیلئے ریونیو افسران اور انہار کے افسران پر مشتمل کمیٹیوں کی جانب سے اب تک وصولی کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے ۔ وہ اپنے دفتر کے کانفرنس ہال میں بورڈ آف ریونیوکے عوامی بہبود کے اہداف پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوںنے زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کیلئے ہر تحصیل دفتر میں کاؤنٹر قائم کر کے نادہندگان کا شتکاروں کو پہلے مرحلہ میں نوٹسز جاری کرنے جبکہ انتقالات وصول فیس کا آڈٹ کروانے کے احکامات بھی جاری کئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں