سرکاری حج سکیم کے واجبات کی تیسری قسط کی ادائیگی کا حکومتی اعلان

اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت نے حج 2025 کیلئے سرکاری اسکیم کے واجبات کی تیسری قسط کی ادائیگی کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے اپنے فیس بک اکائونٹ پر جاری پیغام میں بتایا ہے کہ سرکاری حج اسکیم میں واجبات کی تیسری قسط 14فروری تک نامزد بینکوں میں جمع کرائی جاسکتی ہے۔سعودی عرب نے 2025 میں پاکستان کیلئے 179,210حاجیوں کا کوٹہ مختص کیا تھا، جو حکومت اور نجی اسکیموں میں یکساں طور پر تقسیم کیا گیا ہے۔وزارتِ مذہبی امور نے رواں سال حج کیلئے درخواستوں کی مطلوبہ تعداد مکمل نہ ہونے پر حکومتی کوٹے کے تحت باقی 5 ہزار نشستوں کو پر کرنے کیلئے 10 جنوری سے دوبارہ حج درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔حکومت نے سرکاری کوٹہ پورا کرنے کیلئے گزشتہ ماہ درخواستوں کی آخری تاریخ کی ڈیڈ لائن میں 3دسمبر سے 10دسمبر تک اور پھر 17 دسمبر تک دو بار توسیع کی تھی۔وزارت نے عازمین حج کی رہنمائی کیلئے پاک حج 2025 موبائل ایپلیکیشن بھی متعارف کروا دی ہے، جو اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کیلئے دستیاب ہے ۔ مزید یہ کہ حکومت نے ایئر ٹکٹ کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت وفاقی پروگرام کے تحت عازمین کیلئے ٹکٹ کی قیمت 2لاکھ 20ہزار روپے کردی گئی ہے، جو پچھلے سال دو لاکھ 34ہزار روپے تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں