فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سرکاری دفاتر ہوں گلی محلے بازار دکانیں ہوں یا کوئی بھی محفل ہر میں پاک بھارت جنگ کے چرچے سننے میں آئے پاکستان کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر سوشل میڈیا میں جس طرح پاکستان چھایا رہا اور بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا بھارت اپنی عزت بچانے کے لیے سرحدوں پر سفید جھنڈے لہرا کر اور دنیا سے بھیک مانگنے لگا کہ ہمیں پاکستانی فوج سے بچاؤ اس جنگ کے بعد پاکستانیوں کا جذبہ آسمان پر تھا اور وہ پیشاب پینے والی قوم کو سبق سکھانے کے لیے بے چین تھے تاہم حکومت اور پاک فوج کی جانب سے قوم کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کے لیے کہا گیا اور یہ بھی کہا گیا کہ ہندو بنیے کو سبق سکھانے کے لیے پاک فوج ہی کافی ہے ہر طرف پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج تھی اور سوشل میڈیا پر بھی پاکستان زندہ باد چھایا رہا جبکہ پاک فوج اور ایئر فورس کی لازوال پیشہ ورانہ کامیابیوں نے پوری پاکستانی قوم کے سر فخر سے بلند کر دیے جس پر بھارت عرب ممالک سے اپیلیں کرتا نظر آیا کہ ہمیں پاکستانی قوم سے بچاؤ یہ جذبہ صرف اور صرف اللہ تعالی نے پاکستانی قوم میں رکھا ہے جو جنگ میں بھی تفریح کا موقع ڈھونڈتے ہیں دوسری طرف بھارت آبی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور اس نے نیلم پروجیکٹ کو نشانہ بنایا پاکستان نے بھی یہ طے کر لیا ہے کہ وہ اب کسی قسم کی لچک نہیں دکھائے گا ۔



