”سرکاری سکولز معیاری سکولز ”نعرہ کے تحت داخلہ مہم شروع

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) حکومت پنجاب کا سرکاری سکولز معیاری سکولز کے نعرہ کے ساتھ ہی داخلہ مہم شروع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد وقار احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری سکولز معیاری سکولز کا نعرہ صرف نعرہ ہی نہیں ہے بلکہ پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری سکولز کو سولر پر منتقل فرنیچر کی فراہمی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ سرکاری سکولز میں داخلہ مہم کو عوام کی مدد سے کامیاب بنایا جائے گا۔ وقار احمد کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا بنیادی حق ہے اس سے کسی بھی بچے کو محروم نہیں رکھا جا سکتا اس لئے جو بچے سکولز سے باہر ہیں اور تعلیم حاصل نہیں کر رہے انہیں سرکاری سکولز میں داخل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کریں گے اور پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق سرکاری سکولز میں بچوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ نیا سیشن بھرپور طریقے سے شروع کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں