سرکاری سکولوں میں بچوں کے داخلے کیلئے بھرپور مہم جاری

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر صوبہ بھر کی طرح ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی سرکاری اسکولوں میں بچوں کے داخلے کے لیے بھرپور مہم جاری ہے۔ اسی سلسلے میں نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ (NCHD)کے تعاون سے گوجرہ کے نواحی گاوں چک نمبر 93 ج ب میں ایک اہم کمیونٹی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔اس میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری (فیمیل) ڈاکٹر صائمہ انجم النساء ، اساتذہ، والدین اور مقامی کمیونٹی نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاکو داخلہ مہم کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا اور بچوں کے تعلیمی مستقبل کے حوالے سے آگہی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر وزیرا علی پنجاب مریم نواز شریف کے وڑن، صوبائی وزیر تعلیم کی رہنمائی، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی زیر نگرانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن کی سرپرستی میں جاری اس مہم کو مو ثر اور نتیجہ خیز بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔شرکانے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے عہد کیا کہ وہ ہر بچے کو اسکول بھیجنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں