سرکاری سکولوں میں ماحولیاتی حالات پر ریسرچ کرانے کا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف)پنجاب حکومت نے صوبے کے سرکاری سکولوں میں ماحولیاتی حالات پر ریسر چ کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس اسٹڈی کے لیے سکولوں سے پانی اور فضائی نمونے حاصل کیے جائیں گے تاکہ ماحولیاتی معیار کی جامع تصویر سامنے آئے۔ہر ضلع سے منتخب سرکاری سکولوں کو اسٹڈی میں شامل کیا جائے گا جبکہ لاہور سے 50سکولوں کا انتخاب کیا جائیگا۔ نمونے حاصل کرنیکی ذمہ داری محکمہ ماحولیات کو سونپی گئی ہے۔ پنجاب بھر میں یہ اسٹڈی ایک ماہ کے اندر مکمل کی جائیگی اور آئندہ ہفتے سے سکولوں کے ماحولیاتی نمونے حاصل کرنیکا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں