سرکاری سکولوں میں ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت کا اہم اقدام

لاہور ( بیو رو چیف )پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ نے طلبا کے لیے گوگل ورک اسپیس برائے پروڈکٹیوٹی اور کولیبوریشن پروگرام کے آغاز کی منظوری دے دی ہے، جس سے طلبا کو جدید ڈیجیٹل لرننگ اور کولیبریشن ٹولز کی سہولت میسر ہوگی۔اس پروگرام کے ذریعے طلبا آن لائن کلاس روم، ای میل کی سہولت کے ساتھ ساتھ کلاڈ اسٹوریج اور ڈاکومنٹ شیئرنگ کے ذریعے اپنے تعلیمی مواد تک آسان رسائی حاصل کر سکیں گے۔ منصوبے کا مقصد طلبا کی ڈیجیٹل اسکلز، تخلیقی صلاحیتوں اور ٹیم ورک کو فروغ دینا ہے۔اساتذہ اور طلبا کے درمیان مثر رابطے اور آن لائن لرننگ کو فروغ دینے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ سرکاری سکولوں میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے ویژن پر عمل درآمد کا آغاز ہو سکے۔یہ منصوبہ سرکاری سکولوں میں تعلیم کے معیار کو بلند کرنے اور طلبا کو عالمی تعلیمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں