35

سرکاری سکولوں میں 19لاکھ جعلی داخلوں کا انکشاف

لاہور (بیوروچیف)سرکاری سکولوں میں 19لاکھ بچوں کی جعلی اینرولمنٹ کا انکشاف کیا گیا ہے ۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے دس لاکھ نئے بچوں کے داخلوں کا ہدف دے دیا ہے۔ سکولوں میں جعلی اینرولمنٹ کا ڈیٹا نکالنے کے بعد بچوں کی تعداد 98لاکھ باقی رہ گئی۔سکولوں کو اینرولمنٹ پوری کرنے کیلئے مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نئے داخلوں کا ہدف 31اکتوبر تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا گیا،داخلوں کا ہدف پورا نہ کرنے پر متعلقہ سکول سربراہان کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں