78

سرکاری سکولوں میں 33ہزار اساتذہ کی عارضی بھرتی کا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف)پنجاب کے سکولوں میں اساتذہ کی قلت دور کرنے کافیصلہ،سکولوں میں 33ہزار اساتذہ کی عارضی بھرتی کیلئے ٹیسٹ لیا جائے گا، ٹیسٹ سکول کونسل یا محکمہ تعلیم کی سرپرستی میں ہوگا،بھرتیوں کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔سکولوں میں اساتذہ کی عارضی بھرتی کیلئے بھی ٹیسٹ لیا جائے گا۔آرٹس کیلئے اردو، انگلش، اسلامیات، مطالعہ پاکستان، ہوم اکنامکس کا تجربہ رکھنے والے اساتذہ رکھے جائیں گے۔اکنامکس، سوشیالوجی، ایجوکیشن، عربی ، پولیٹیکل سائنس، جیوگرافی، ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن اور شماریات کے ماہر اساتذہ رکھے جائیں گے۔دوسری جانب سائنس مضامین میں بیالوجی ،فزکس، کیمسٹری، حساب کے امیدوار اہل قرار ہونگے۔کمپیوٹر سائنس کے مضمون میں مہارت رکھنے والے امیدواروں کا الگ سے ٹیسٹ ہوگا۔بھرتیاں سکول کونسل کی مشاورت سے کی جائیں گی۔عارضی بھرتی کیلئے ٹیسٹ سکول کونسل لے گی یا محکمہ تعلیم تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں سے خالی اسامیوں کی تعداد مانگ لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں