سرکاری سکولوں کیلئے40ارب کے فنڈز کا اعلان

لاہور (بیوروچیف) سرکاری سکولوں کو 2025-26 میں 40 ارب کے فنڈز دینے کا اعلان کر دیا۔مذکورہ فنڈز کے خرچ پر مالی رولز کے تحت ٹیکسز اپلائی نہیں ہوں گے،محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے فنڈز کے استعمال پر وضاحت جاری کردی،محکمہ سکول ایجوکیشن نے فی سکول 25 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔تمام فنڈز سکول مینجمنٹ کونسلز کو دیئے جائیں گے،ایس ایم سی کو دیئے جانے والے فنڈز پر گورنمنٹ رولز بھی اپلائی نہیں ہونگے۔سکول سربراہان ایس ایم سی کی منظوری سے فنڈز خرچ کرسکیں گے،فنڈز کا استعمال آڈٹ جنرل کے دائرہ کار میں نہیں آئے گا،سکولوں کو جاری کردہ فنڈز پیپرا رولز سے بھی مبرا ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں