1

سرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ مزید موثر بنانیکا حکم

لاہور ( بیو رو چیف )محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ مزید موثر اور فعال بنانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز(اے ای اوز)آن لائن مانیٹرنگ ایپ کے ذریعے سکولوں کا معائنہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے تمام اے ای اوز کو مانیٹرنگ ایپلی کیشن پر لاگ ان بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ تمام اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اب اسی مانیٹرنگ ایپ کے ذریعے سکولوں کی نگرانی کریں گے جس کے لیے ہر اے ای او کو علیحدہ اور مخصوص لاگ ان فراہم کیا جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ مانیٹرنگ ایپلی کیشن اس وقت مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن افسران (ایم ای ایز)کی جانب سے ماہانہ سکول مانیٹرنگ کے لیے استعمال کی جا رہی ہے، جبکہ اب اے ای اوز بھی اسی سسٹم کے تحت سکولوں کی نگرانی کریں گے۔اس کے علاوہ تمام اے ای اوز کلاس روم آبزرویشن ٹول ایپلی کیشن کے ذریعے کلاس رومز کی مانیٹرنگ بھی جاری رکھیں گے۔ حکام کے مطابق اے ای اوز کے لاگ انز ماہانہ مانیٹرنگ ایپ پر فوری طور پر جنریٹ کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں