سرکاری سکولوں کے بجلی ٹیرف کو گھریلو ٹیرف میں تبدیل کرنے پر غور

لاہور (بیوروچیف) صوبہ پنجاب میں سرکاری سکولوں کو بجلی کے بھاری بلوں سے ریلیف دینے کیلئے اہم اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں، جس کے تحت سکولوں کے بجلی ٹیرف کو کمرشل سے گھریلو ٹیرف میں منتقل کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے حکومت اور محکمہ توانائی پنجاب سے باقاعدہ رابطہ کیا ہے تاکہ مالی دبا کو کم کیا جا سکے۔حکام کے مطابق سکولوں کو درپیش مالی مشکلات کے پیش نظر یہ ایک بڑا فیصلہ ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ نان سیلری بجٹ کا بڑا حصہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں خرچ ہو جاتا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن ہر سال تقریبا 16ارب روپے جاری کرتا ہے، تاہم اسکے باوجود سکولو ں کو مالی دبا کا سامنا رہتا ہے۔دوسری جانب نجی تعلیمی اداروں نے بھی بجلی کے ٹیرف میں تبدیلی کا مطالبہ کر دیا ہے اور سرکاری سکولوں کے بعد وہ بھی ریلیف کے منتظر ہیں۔ پنجاب بھر میں 38ہزار سے زائد سرکاری سکول جبکہ ایک لاکھ کے قریب نجی سکول فعال ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں