جڑانوالہ(نامہ نگار) گندم کا سرکاری ریٹ مقرر نہ ہونے اور حکومت کی جانب سے کسانوں کیساتھ ناروا سلوک پر جماعت اسلامی کے زیر اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی،پاکستان تحریک انصاف،پاکستان مرکزی مسلم لیگ،وکلا برادری کا ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر دفتر کے سامنے گندم کی گانٹھوں کو آگ لگا کر احتجاجی مظاہرہ،تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کسانو ں کیساتھ اظہار یکجیتی کیلئے امیر ڈاکٹر سعید احمد،رانا عبدالوحید، طاہر خان منج،باسم سعید،رانا سلطان محمود خاں،سابق ٹکٹ ہولڈر پاکستان پیپلز پارٹی رائے وقاص اسلم کھرل، سابق ٹکٹ ہولڈر پاکستان تحریک انصاف ملک ظفر اقبال کھوکھر،سابق ایم پی اے رائے اعجاز حسین کھرل، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے سابق ٹکٹ ہولڈر کاشف الطاف بٹ،سابق صدر بار رانا عتیق الرحمن، سرفراز تارڑ سمیت درجنوں افراد نے میلاد چوک سے ریلی نکالی اور اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا شرکا ریلی نے کہا کہ پنجاب حکومت کسانوں کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ختم کرے اور گندم کا 4 ہزار روپے فی من ریٹ مقرر کرے کسان مہنگی کھادیں اور مہنگی بجلی زرعی ادویات کا استعمال کرکے گندم کاشت کرتا ہے اور جب اسکے معاوضہ کا وقت آتا ہے تو حکومت دوغلی پالیسی اختیار کرتی ہے حکومت کی جانب سے تاحال سرکاری ریٹ جاری نہ ہونا اور سرکاری طور پر گندم کی خریداری شروع نہ کرنا سراسر ظلم و زیادتی ہے حکومت کسانوں کو بلا سود قرضوں کا اجرا کرے ۔



