سرگودھا (بیوروچیف) پاکستان کے مختلف سرکاری محکموں میں ہزاروں کی تعداد میں اربوں روپے مالیت کی گاڑیاں کھڑی کھڑی کباڑخانہ میں تبدیل ہوچکی ہیں متعلقہ محکموں کے سیکرٹری اور سربراہان سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچانے میں لگے ہیں اس وقت ملک بھر کے تمام سرکاری محکموں میں کھڑی ناکارہ گاڑیوں کی نیلامی سے اربوں روپے خزانہ میں آسکتے ہیں محکمہ کے بعض ملازمین نے گاڑیاں کے قیمتی پرزہ جات نکال کر فروخت کردیئے یا انہیں تبدیل کردیا ہے ملک بھر کی تمام قومی و صوبائی اسمبلیاں اس سلسلہ میں فوری طور پر ایک بل پاس کروائیں جس میں یہ بات شامل کی جائے کہ جس محکمہ کی گاڑی خراب ہوگی وہ گاڑی فوری طور پر ٹھیک کروا کر متعلقہ سیکرٹری کے نوٹس میں لایا جائیگا۔
42