سرکاری ملازمین کے پنشن رولز میں ترامیم

لاہور(بیوروچیف)محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری ملازمین کے پنشن رولز میں ترامیم کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس میں رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کیلئے نئی شرط عائد کی گئی ہے ۔اب 25 سال کی کوالیفائنگ سروس کے ساتھ 55سال عمر کی حد بھی لازم ہے، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ 25سال سروس یا 55 سال عمر جو بھی بعد میں ہو کے اصول پرہو گی۔جبری ریٹائرمنٹ کیسز میں 20سال کوالیفائنگ سروس پرپنشن معاملات نئے قواعد پرہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں