فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجران سٹی خواجہ شاہد رزاق سکا ،جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد، چیئر مین مرزا اشر ف مغل، صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طور اور سینئر تاجر رہنمائو ں نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کیلئے کچن چلانا مشکل ہو تا جا رہاہے زرعی ملک ہونے کے باوجود غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے وا لے پاکستان کے کر وڑوں غریب عوام روز مرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ آٹا ، گھی ،تیل گوشت ، مرغی، سبزیوںچینی، چائے پتی اور دودھ دہی کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں سرکاری نرخوں پر ملنے والاآٹا انتہائی ناقص ہے جبکہ آچھی کوالٹی کا فائن آٹا140روپے کلو آٹا خریدنے کی غریب عوام میں سکت نہیں صدر انجمن تاجران سٹی خواجہ شاہد رزاق سکانے کہا کہ حکومت کے پالیسی میکروں نے اپنی من مانی کاروئیوں سے مہنگائی سے عاجز وزیر اعظم شہبازشریف اور وزیر اعلی محترمہ مریم نواز شریف کو بھی مات کردیا ہے انہیںاسکا فوری نوٹس لیناچاہئے حکومت نے اگر نوکر شاہی کی من مانیوں کو کنٹرول نہ کیا گیااور مہنگائی میں اسی رفتار سے اضافے کا سلسلہ جاری رہا توصورتحال غیر معمولی طور پر سنگین ر خ اختیار کرسکتی ہے۔ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجران سٹی خواجہ شاہد رزاق سکانے کہا کہ وزیراعلی پنجاب محتر مہ مریم نواز شریف نے مستحق خاندانوں کو انکی دہلیز پررمضان پیکج کا سامان اورمالی مدد دینے کا جواعلان کیا ہے اس سے غریب عوام خوش ہیں اور وہ مریم نوازکو دعائیں دے رہے ہیں لیکن بہت سے ایسے لوگ بھی ہیں جنکے نام کسی بھی لسٹ میںدرج نہیں اور وہ امداد کے مستحق ہیں پنجاب حکومت انکی مدد کا بھی سوچے۔




