59

سرکاری گندم2900روپے فی من کے نرخ پر جاری کرنے کی تجویز

لاہور (بیوروچیف) پنجاب میں گندم کے سرکاری اجرا کے حوالے سے اہم پیشرفت ، ڈائریکٹر جنرل فوڈ نوید شہزاد مرزا نے سرکاری گندم 2900روپے فی من کے نرخ پر جاری کرنیکی تجویز دے دی ہے۔ڈی جی فوڈ کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب کو باقاعدہ سمری ارسال کی گئی ہے جس میں گندم کی موجودہ قیمت اور صوبے میں آٹے کی دستیابی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے 2900 روپے فی من کے نرخ پر گندم جاری کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سرکاری گندم کے اجرا کا مقصد مارکیٹ میں آٹے کی قیمت کو مستحکم رکھنا، ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی اور غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ اگر یہ قیمت منظور کر لی گئی تو فلور ملز کو سرکاری گندم 2900روپے فی من میں فراہم کی جائے گی، جو بعد ازاں آٹے کی قیمت پر اثرانداز ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمت کے تعین کی حتمی منظوری وزیر اعلی پنجاب دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں