4

سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی قلت پر تشویش

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سر پرست اعلی وصدر انجمن تاجر ان سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا،جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہدنے کہا کہ فیصل آباد کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی قلت کا دن بدن بڑھتاہوا سلسلہ انتہائی تشویش ناک ہے انہوں نے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نوازشریف سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو علاج معالجے کی سہولیا ت میسر آ سکیں صدر انجمن تاجر ان سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکانے کہا کہ شہروںمیں میڈیکل سٹوروں سے بخار ، ملیر، نزلہ ، زکام،کھانسی،سر درد، آنکھ ،کان،ناک کے امراض بلکہ جان بچانے والی دیگر ادویات اس قدر مہنگی ہیں کہ انکی خریداری عام آدمی کے بس کا روگ نہیں رہا میڈیکل سٹور مالکان خود ساختہ اضافہ کرکے لوگوں کو لوٹ رہے ہیںانہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے پاکستان فارماسیوئیکل مینو فیکچررزاور ڈسٹری بیوٹرز کے درمیان معاملہ سازی میں تاخیر کی توادویات کے بحران کا خدشہ مزید زور پکڑجائیگا اوراس سے سب سے زیادہ ادھیڑ عمر کے وہ لوگ متاثر ہونگے جو دوائوں کے سہارے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں