109

سرکاری ہسپتالوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل یقینی بنائی جائے گی

سرگودہا(بیوروچیف)سیکرٹری صحت پنجاب علی جان نے گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ کے علاوہ ادویات کی دستیابی و فراہمی کو بھی چیک کیا۔ سیکرٹری صحت نے گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال ،گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال اور نرسنگ کالج وسکول میں جاری ترقیاتی اسکیموں پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر تمام سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کرکے عدم دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیکر شہریوں کو معیاری و جدید میڈیکل ہیلتھ کئیر فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائیگا۔اس سلسلہ میں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے۔سیکرٹری صحت پنجاب علی جان نے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں فرنیچر کی تبدیلی اور ایمرجنسی میں ڈسپوزیبل بیڈ شیٹوں کی فراہمی کے منصوبہ پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔ علی جان خان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ہرشعبوں میں دستیاب طبی سہولیات پربھی روشنی ڈالی۔ قبل ازیں سیکرٹری صحت پنجاب نے سرگودہا میڈیکل کالج کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں