سرکاری ہسپتالوں میں حاضری’ بائیومیٹرک مشینیں نصب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت نے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ملازمین کی حاضری کے لیے مخصوص کمپنی کی نئی بائیومیٹرک مشین نصب کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں صوبہ بھر کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ڈی ایچ کیو ہسپتال’ میڈیکل سپرنٹندنٹس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال’ انچارج رورل ہیلتھ سنٹرز اور منیجرز مریم نواز ہیلتھ کلینکس کو کہا گیا ہے کہ وہ محکمہ صحت کے ملازمین کی حاضری کے لیے ایڈسیلز ایڈورٹائزنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کی نئی بائیومیٹرک خرید کر فوری طور پر اپنے اپنے ہسپتالوں’ مراکز صحت میں نصب کریں جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں 3′ ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں 2′ رورل ہیلتھ سنٹرز اور مریم نواز ہیلتھ کلینکس میں ایک ایک مشین نصب کی جائے گی۔ مذکورہ کمپنی کی ذمہ دار ملازمین کے فنگر پرنٹس’ ڈیٹا اور دیگر معلومات انٹر کرنے کی ذمہ دار ہو گی۔ نئی بائیومیٹرک ڈیوائسز کو نصب کر کے محکمہ صحت کے ملازمین کی حاضری کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں