8

سرکاری ہسپتالوں میں مانیٹرنگ انچارج مقرر کرنا احسن اقدام ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ پنجاب کے میڈیا کوآرڈینیٹر میاں محمد سروراورسرگرم لیگی رہنما مہرمبشرنے سرکاری ہسپتالوں میں موجودہ وسابق ارکان اسمبلی وٹکٹ ہولڈرزکی مانیٹرنگ انچارج کی حیثیت سے تقرری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کوعلاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے یہ احسن اقدام ہے ،انہوں نے کہا کہ فیصل آباد سمیت پنجاب بھرکے سرکاری ہسپتالوں میں مانیٹرنگ انچارج مقررکرنا لیگی کارکنوں اورعوامی امنگوں کی ترجمانی ہے،اس سے مریضوں کوعلاج معالجہ میں درپیش مشکلات کے حل میں بڑی مدد ملے گی ،FiCمیں سابق وزیرمملکت پانی وبجلی چوہدری عابد شیرعلی کا مانیٹرنگ انچارج مقررہونا خوش آئند ہے،اس سے مریضوں کوعلاج معالجہ کی بہترین سہولتیں ملنا یقینی ہوگیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ہسپتالوں سے متعلق مریضوں کواوران کے لواحقین کوجوشکایات تھیں اب ان کا حل یقینی ہو جائیگا اور اس اقدام سے سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی پہلے سے بہترہو جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں