سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا بہترین علاج معالجہ کرنیکا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن،صحت کی معیاری سہولیات عوام کی دہلیزپرپہنچانے کیلئے ڈویژنل انتظامیہ موثر اقدامات پر عمل پیرا ہے۔کمشنر راجہ جہانگیر انور نے الائیڈ ہسپتالII کا دورہ کیا اور ویٹنگ ایریاز میں موجود مریضوں ولواحقین سے ادویات ملنے بارے دریافت کرتے ہوئے واضح کیا کہ کسی مریض کو میڈیسن نہ ملنے کی شکایت نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے آرتھو پیڈک ، ایکسرے،الٹراسانڈ،دیگر وارڈز اور سرجیکل ایمرجنسی کا دورہ بھی کیااورمریضوں کو علاج معالجہ کی فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا مشاہدہ کیا۔کمشنر نے بعض مریضوں کی شکایات پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو فوری علاج معالجہ کرانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹرزکی کمی اور درکار وسائل کو پورا کرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات کے ثمرات مریضوں کو بلاتعطل ملنے چاہیں۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ظفراقبال بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں