36

سرکاری ہسپتالوں کے عملہ کی بائیو میٹرک حاضری لگانے کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت نے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں’ رورل ہیلتھ سنٹرز’ بنیادی مراکز صحت میں فرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹرز کے علاوہ تمام ملازمین کو بائیومیٹرک حاضری لگانے کے احکامات جاری کر دیئے۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں پنجاب بھر کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے سربراہان کو کہا گیا ہے کہ مشاہدہ میں آیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں فرائض سرانجام دینے والا عملہ’ نرسز’ پیرامیڈکس سٹاف اور دیگر درجہ چہارم کا عملہ بائیومیٹرک حاضری نہیں لگا رہا اور پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں آج تک 70فیصد سے زائد حاضری رپورٹ نہ ہو رہی ہیں۔ جسکی وجہ سے مریضوں کے علاج معالجہ میں مشکلات سامنے آ رہی ہیں۔ بالخصوص ڈاکٹرز کے علاوہ دیگر عملہ کی بائیومیٹرک حاضری کو یقینی بنایا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر سو فیصد نان ڈاکٹرز کی بائیومیٹرک حاضری کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں