52

سرکاری ہسپتال کے165ملازمین کی تنخواہیں نہ ملنے پر ہڑتال

ساہیوال (بیوروچیف) گورنمنٹ قیوم ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال کے 165 ملازمین،ڈاکٹرز،سٹاف نر سوں ،ڈسپنسروں اور دیگر ملازمین نے تین ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے پر ہڑ تال کر دی آپریشن تھیٹر،آئوٹ ڈور بند جس سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ملازمین نے ڈاکٹر احتشام بن شمس،ڈاکٹر شکیل ڈیوڈ،ڈاکٹر نعیم آزاد ،ڈاکٹر سرجن شہباز شریف ،ڈاکٹرع ثمان احمد اور ڈاکٹر نوید الحسن چشتی کی قیادت میں ایک احتجاجی جلوس نکالا اور صدر چوک میں روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔چیف ایگزیکٹو اتھارٹی ساہیوال ڈاکٹر عبد المجید نیازی کے مطابق انہوں نے 18کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کر دی لیکن بجٹ افسر عامر شہزاد اور سپر تنڈنٹ مشتاق نے مذکورہ بجٹ ملازمین کو جاری نہ کیا جب آج مظاہرین کے احتجاج کے بعد ڈپٹی کمشنر اکرام الحق کے نوٹس میں لایا گیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے سر زنش کی اور بجٹ افسر کو حکم دیا کہ اگر ملازمین کو تنخواہیں نہ ملیں تو بجٹ افسر اور سپر ٹنڈنٹ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں