سرکلر روڈ کے تاجروں کا کلاتھ بورڈ ایسوسی ایشن سے الحاق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران سرکلرروڈ نے کپڑے کے تاجروں کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم کلاتھ بورڈ ایسوسی ایشن فیصل آباد سے الحاق کر لیا’ اور آئندہ کلاتھ بورڈ ایسوسی ایشن فیصل آباد کے ساتھ مل کر کپڑے کے تاجروں کے مسائل حل کرنے کا فیصلہ کر لیا’ اس بات کا فیصلہ انجمن تاجران سرکلرروڈ کے آفس میں ہونے والی میٹنگ میں ہوا جس میں کلاتھ بورڈ ایسوسی ایشن فیصل آباد کے نومنتخب عہدیداروں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی’ میٹنگ کا اہتمام انجمن تاجران سرکلر روڈ کے صدر محمد شفیق برینڈ’ جنرل سیکرٹری ملک محمد نعیم’ چیئرمین شیخ ذیشان’ نائب صدور بلال انصاری’ اکبرباجوہ نے کیا تھا’ کلاتھ بورڈ ایسوسی ایشن فیصل آباد کی طرف سے صدر سلطان بٹ’ جنرل سیکرٹری شیخ محمد فیصل’ چیئرمین ڈاکٹر محمود یوسف’ چیف آرگنائزر شیخ ارسلان اچھی نے شرکت کی’ کلاتھ بورڈ ایسوسی ایشن فیصل آباد کے صدر سلطان بٹ’ جنرل سیکرٹری شیخ محمد فیصل’ چیئرمین ڈاکٹر محمود یوسف’ چیف آرگنائزر شیخ ارسلان اچھی نے انجمن تاجران سرکلر روڈ کے عہدیداروںکا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے ساتھ الحاق کا اعلان کیا’ کلاتھ بورڈ ایسوسی اشن کے عہدیداروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم آپ کی امیدوں پر پورا اتریں گے ‘ کیونکہ ہم کپڑے کے کاروبار سے منسلک تاجروں کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور جانتے ہیں کہ انہیں کیسے حل کرنا ہے’ انہوں نے کہا کہ آج کے بعد ہم کسی کے بھی آلہ کار نہیں بنیں گے’ ہم اپنے فیصلے خود کریں گے’ ہمارے پاس شٹرپاور ہونے اور اکثریت میں ہونے کے باوجود اقلیت بنے ہوئے ہیں’ اب ایسا نہیں ہوگا’ اس موقع پر انجمن تاجران سرکلر روڈ کے صدر محمد شفیق برینڈ’ جنرل سیکرٹری ملک محمد نعیم’ چیئرمین شیخ ذیشان نے کلاتھ بورڈ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کو خوش آمدید کہا اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا’ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جب بھی کلاتھ بورڈ بلائے گی ہم آئیں گے اور آپ کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے کپڑے کے تاجروں کے مسائل حل کروائیں گے’ اس موقع پر انہوں نے کلاتھ بورڈ ایسوسی ایشن فیصل آباد سے الحاق کا بھی اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں