سرگودھاڈویژن میں دھی رانی پروگرام کے تحت اجتماعی شادیوں کے شیڈول

سرگودہا (بیوروچیف) سرگودہا ڈویژن کے چاروں اضلاع میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے دھی رانی پروگرام کے تحت مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا شیڈول جار ی کر دیاگیا ہے اس ضمن میں ایک جائزہ اجلاس کمشنر سرگودہاڈویڑن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ان کے کانفرنس روم منعقد ہوا۔ اجلاس کو ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شاکرہ نورین نے بتایا کہ خوشاب میں اگلے ہفتہ اجتماعی شادیوں کے پروگرام کے انعقاد کا شیڈول ترتیب دیاگیاہے۔ سرگودہا میں 31 جنوری ، بھکر میں 13 فروری اور میانوالی میں 27 فروری کو اجتماعی شادیوں کے پروگرام منعقد ہونگے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سرگودہا میں 93 ، خوشاب میں 59 ، بھکر میں 93 اور میانوالی میں 32 جبکہ مجموعی طورپر 273 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا انتظام کیاجائیگا۔ ہر جوڑے کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے جہیز اور دلہن کو بذریعہ اے ٹی ایم ایک لاکھ روپے سلامی دی جائیگی۔ مزید بتایا گیا کہ تقریب میں ہر جوڑا 20 مہمانوں کے ساتھ شرکت کر سکے گا۔ کمشنر جہانزیب اعوان نے چاروں ڈپٹی کمشنروں کو سوشل ویلفیئر افسران سے مل کر اجتماعی شادیوں کے بہترین انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں