سرگودھا ،خوشاب،میانوالی روڈ کو دورویہ کرنے کیلئے فنڈز منظور

سرگودھا (بیورو چیف) سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (CDWP) نے سرگودھا’ خوشاب’ میانوالی روڈ کی تعمیر اور اس کو دو رویہ کرنے کیلئے 118006-516ملین روپے کی منظوری دیدی ہے سرگودھا’ خوشاب’ میانوالی روڈ کا 60.43کلو میٹر کا یہ منصوبہ مکمل کیا جائیگا جس میں پل فلائی اوور سڑک کی چوڑائی اور دیگر سہولیات شامل ہیں اس سڑک کی تعمیر کا کام سابقہ دور حکومت میں شروع ہوا تھا جسے موجودہ حکومت نے جاری رکھتے ہوئے سڑک کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز کا اجراء کردیا ہے یاد رہے کہ میانوالی براستہ خوشاب’ سرگودھا’ فیصل آباد تک منی موٹروے کی تعمیر کی جائیگی اس روڈ کی تعمیر سے شہریوں کو بہتر سفری سہولتیں میسر آئینگی یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ریلوے پھاٹک پر اوور فلائی برج تعمیر کئے جائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں