27

سرگودھا ، بوٹا نیکل گارڈن میں سٹیٹ

سرگودہا (بیوروچیف )شہر کے وسط میں واقع بوٹانیکل گارڈن میں سٹیٹ آف دی آرٹ فیملی پارک بنانے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔ گریٹر اقبال پارک کی طرز پر جدید سہولتوں سے آراستہ پارک کے ڈیزائن کی منظوری کا اجلاس کمشنر محمد اجمل بھٹی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی ، ڈی جی پی ایچ اے توقیر حیدر کاظمی اور چیف انجینئرانہار صداقت لطیف سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیملی پارک میں سوا کلو میٹر کا واکنگ ٹریک کے علاوہ بچوں کیلئے الگ سے سائیکلنگ ٹریک بھی بنایاجائیگا ۔ پارک میں بچوں کیلئے الگ سے جوائے لینڈ ، اوپن جم ، پلے ایریا کے علاوہ نوجوانوں کیلئے خصوصی طورپر سلفی پوائنٹس بھی بنائے جائیںگے۔ مزید بتایا گیاکہ فیملی پارک کے یونیورسٹی روڈ پر خوبصورت ڈیزائن کی فلاورشاپس بنائی جائیںگی جن کی چھت پر کافی شاپ اور ٹک شاپس بنائی جائیں گی۔ پارک میں مردوخواتین کیلئے الگ الگ واش رومز بنانے کے علاوہ 12دکانیں بھی بنائی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں