سرگودھا بورڈ کا انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحان کا اعلان

سرگودہا (بیوروچیف)تعلیمی بورڈ سرگودہا نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے دوسرے سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ امتحان میں مجموعی طور پر10 ہزار 484 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 3 ہزار 802 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ مجموعی کامیابی کا تناسب 36.26 فیصد رہا۔ نتائج کا باضابطہ اعلان سیکرٹری تعلیمی بورڈ سرگودہا ابو الحسن نقوی نے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر نذر عباس کے ہمراہ کمپیوٹر کا بٹن دبا کر کیا، جس کے بعد نتائج آن لائن جاری کر دیے گئے۔ جاری کردہ نتائج کے مطابق ضلع سرگودہا سے 5 ہزار 410 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے، جن میں سے 1 ہزار 929 کامیاب ہوئے۔ ضلع میں کامیابی کا تناسب 35.66 فیصد رہا۔ضلع میانوالی میں 1 ہزار 776 امیدواروں نے امتحان دیا، جن میں سے 624 امیدوار پاس ہوئے۔ کامیابی کا تناسب 35.14 فیصد رہا۔ ضلع خوشاب سے 1 ہزار 473 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے، جن میں سے 574 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ خوشاب میں کامیابی کا تناسب 38.97 فیصد رہا۔ ضلع بھکر میں 1 ہزار 825 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا، جن میں سے 675 امیدوار کامیاب ہوئے۔ ضلع بھکر میں کامیابی کا تناسب 36.99 فیصد رہا۔ اس موقع پر سیکرٹری تعلیمی بورڈ ابو الحسن نقوی نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں