61

سرگودھا بورڈ کی سپورٹس گالا میں نمایاں کارکردگی

سرگودہا (بیوروچیف) سرگودھا بورڈ نے آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ ٹرافیاں جیت لیں۔ اس حوالے سے گذشتہ روز کمشنر آفس سرگودھا میں کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین سرگودھا بورڈ وکمشنر محمد اجمل بھٹی نے کھلاڑیوں میں میڈل اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ ایڈیشنل کمشنر کوراڈینیشن یاسر بھٹی، ڈائریکٹر انفارمیشن نعیم ملک، سیکرٹری سرگودھا بورڈ ابوالحسن نقوی ، ڈائریکٹر سپورٹس روشن ضمیر کالرو اور طلبہ کے انچارج اساتذہ بھی موجود تھے۔کمشنرمحمد اجمل بھٹی نے شاندار کاکردگی پر کھلاڑیوں اور انکے اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ سرگودھا بورڈ کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ بچے مزید محنت کر کے آئندہ پہلی پوزیشن لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیل ذہنی و جسمانی نشوونما کے لیے بے حد ضروری ہیں اور ایک صحت مند جسم میں ہی صحتمند ذہن ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں