64

سرگودھا شہر اور گرد ونواح میں آوارہ کتوں کی بھرمار

سرگودھا (بیوروچیف) سرگودھا شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بہتات شہریوں کیلئے وبال جان بنی ہوئی ہے اکثر اوقات گلی محلوں میں آوارہ کتوں کی ٹولیاں گلی میں کھیلنے والے بچوں کیلئے خطرے کا موجب بن جاتی ہیںان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ این اے 82رائو طاہر مشرف نے کیا انہوں نے کہا کہ جبکہ رات کے اوقات میں آوارہ کتے موٹر سائیکل سواروں کے پیچھے بھاگتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر اوقات موٹر سائیکل سوار ان کتوں سے بچنے کیلئے کسی نہ کسی چیز سے ٹکرا جاتے ہیں شہر میں آوارہ کتے بڑی تعداد میں پھر رہے ہیں جن کو تلف کرنے کیلئے انتظامیہ کسی بڑے سانحہ کے انتظار میں ہے ان کتوں کی وجہ سے جب تک کوئی بڑا سانحہ رونما نہیں ہوتا اس وقت تک انتظامیہ نے بھی انہیں تلف نہ کرنے کا تہیہ کررکھا ہے رائو طاہر مشرف نے کہا کہ یہاں یہ امر بھی دلچسپی سے خالی نہیں ہے کہ سرگودھا ہسپتالوں میں کتے کاٹنے کی ویکسیئن نایاب ہے جبکہ پرائیویٹ طور پر یہ ویکسیئن کسی غریب کیلئے خریدنا انتہائی مشکل ہوتا ہے رائو طاہر مشرف نے کمشنر سرگودھا سے اپیل کی ہے کہ وہ ان آوارہ کتوں کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو حکم جاری کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں