سرگودھا شہر سے ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند نہ ہو سکا

سرگودھا(بیوروچیف)ٹریفک پولیس کے آشیر باد سے ہیوی ٹریفک کا اندرون شہر میں داخلہ بند نہ ہوسکا۔ڈی۔ایس۔پی ٹریفک سیکرٹری آر۔ٹی اور محکمہ ہائی وے بھی بے بس۔ نجی کمپنی کے اے۔سی ٹائم تیز رفتاری سے گزر کر موت بانٹنے لگا اندرون شہر سٹیلائٹ چوک نیازی چوک سے گزرنے والا اے سی ٹائم سکول کے بچوں کی زندگیاں دا پر لگانے لگا شہریوں کا کہنا ہے ٹریفک پولیس کی نااہلی سے یہ گاڑی روزانہ صبح 7 بجے نیازی چوک پرانا سول ہسپتال روڈ سے انتہائی تیز رفتاری سے گزرتا ہے اس کا شہر میں داخلہ بند کرایا جائے تاکہ شہری اور بچوں کی زندگیاں دا پر نہ لگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں