34

سرگودھا شہر میں لاؤڈ سپیکر کا بے جا استعمال،عوام کا سکون تباہ

سرگودھا (بیورو چیف) سرگودھا شہر میں سبزی فروخت کرنا ہو یا چندہ اکٹھا کرنا یا پھر بھیک مانگنا سپیکر کا استعمال ایمپلی فائر ایکٹ کی دھجیاں اڑا رہا ہے جگہ جگہ سپیکر لگا کر لوگوں کا سکون تباہ کردیا ہے گلی’ محلوں’ بازاروں میں ریڑھی فروشوں’ فقیروں’ چھابڑی والوں اور چندہ اکٹھا کرنیوالوں نے سپیکر لگا کر عوام کا سکون غارت کررکھا ہے پولیس کسی مسجد میں سپیکر پر کوئی اعلان کرے تو فوری ایمپلی فائر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے سے دریغ نہیں کرتی جبکہ شہر بھر میں یہ سپیکر پولیس کا منہ چڑا رہے ہیں کوئی بھی تھانہ ان کیخلاف کاروائی کرنے کیلئے تیار نظر نہیں آرہا جسکی وجہ سے شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں