3

سرگودھا شہر میں ٹریفک کا جام رہنا معمول ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

سرگودھا (بیوروچیف) سرگودھا شہر میں ٹریفک کا بدترین نظام شہریوں کیساتھ ساتھ خود ٹریفک وارڈنز کیلئے وبال جان بن گیا ہے ٹریفک کو رواں رکھنے کے قانون سے نا واقف ٹریفک وارڈنز ٹریفک جام ہونے کا موجب بن رہے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز نے کیا انہوں نے کہا کہ اکثر مقامات پر ٹریفک وارڈنز ناکے لگا کر ٹریفک کو رواں رکھنے کی بجائے چالانوں میں مصروف رہتے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کا جام ہونا معمول بن کر رہ گیا ہے خوشاب روڈ’ فاطمہ جناح روڈ’ یونیورسٹی روڈ اور مختلف بازاروں میں بدترین ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے اکثر اوقات ٹریفک کی بندش کے باعث ایمبولینسز اور دیگر اہم گاڑیاں پھنس کر رہ جاتی ہیں ڈاکٹر نادیہ عزیز نے کہا کہ جس سے انسانی جانوں کے ضیاع کے خطرات بڑھ گئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں