36

سرگودھا شہر میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کیا جائے

سرگودھا( بیوروچیف)دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کاشہر میں داخلہ جاری۔ ڈی ۔ ایس ۔ پی ٹریفک پولیس سعید احمد ٹرانسپورٹ مافیا کے آگے بے بس صبح 7بجے اے۔سی بس سکول کے اوقات میں روٹ سے برعکس اندرون شہر سے گزر کر ٹریفک پولیس کی کارکردگی کا پول کھول رہی ہے ڈی۔ایس۔پی ٹریفک سعید احمد سے عوامی حلقوں نے امیدیں باندھ رکھی تھی اور مکمل نشاندہی کے باوجود ان کے کان پر جوں تک نہ رینگی صبح سویرے بچوں کے سکول اوقات میں اندرون شہر سے گزرنے والا اے۔سی ٹائم وبال جان بن گیا جس کو کوئی روکنے والا نہی سیٹلائٹ ٹان چوک میں موجود ٹریفک پولیس اہلکار عرصہ دراز سے اپنی جیبیں گرم کرکے اس گاڑی کو شہر میں داخل کرتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں