سرگودھا شہر کو ماڈل سٹی بنانے میں ٹریفک پولیس بھرپور کردار ادا کریگی

سرگودھا(بیوروچیف)ئئے تعینات ہونیوا لے ڈی۔ایس۔پی ٹریفک سعید احمد نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی اندرون شہر میں ہیوی ٹریغک داخل کرنے والے ٹرانسپورٹر کے خلاف سخت کریک ڈاون جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ حادثات کی روک تھام کے لیے بھی انقلابی اقدامات اٹھا کر شہریوں کے دل جیت لیے۔ ڈی۔ایس۔پی ٹریفک سعید احمد ایک قابل محنتی افیسر ہیں اس سے پہلے وہ فیصل اباد میں بہترین خدمات انجام دے چکے ہیں انہوں نے جب سے عہدے کا چارج سنبھالا ہے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے کیونکہ Dsp ٹریفک میرٹ پر کام کرنے والے افسر ہیں انکی تعیناتی سے ٹریفک مسائل نہ ہونے کے برابر ہوچکے ہیں ٹاٹ مافیا بھی کہیں نظر نہی آرہا وہ خود فیلڈ میں رہ کر تمام شاہراہوں کی مانیٹرنگ حادثات کی وجوہات اور ان کے تدارک کے لیے کمربستہ ہیں سعید احمد کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق سرگودھا شہر کو ماڈل سٹی بنانے میں ٹریفک پولیس اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی مین شاہراہوں کا حسن تباہ کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اسکے علاوہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کو کسی صورت معاف نہی کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں