سرگودھا (بیوروچیف) محکمہ ریلوے نے دسمبر کے مہینہ میں دو نئی ٹرینوں کے اجراء کیساتھ ساتھ ایک ٹرین کا روٹ ڈبل کرنے کا عندیہ دیدیا ہے محکمہ ریلوے کے ذرائع کے مطابق دسمبر کے مہینہ میں کراچی سے پشاور چلنے والی عوام ایکسپریس اور سرگودھا سے ملتان کے درمیان چلنے والی ساندل ایکسپریس کو بحال کرنے کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے سرگودھا اور ملتان کے درمیان 8بوگیوں پر مشتمل ساندل ایکسپریس کو دسمبر کے آخر تک چلایا جائیگا ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ٹرین کا افتتاح 25دسمبر کو ملتان ریلوے اسٹیشن پر کیا جائیگا یہ ٹرین ملتان سے براستہ خانیوال’ عبدالحکیم’ شورکوٹ’ وریام’ جھنگ’ سوبھاگہ’ شاہ نکڈر’ شاہ جیونہ’ سلانوالی’ شاہین آباد’ سرگودھا چلائی جارہی ہے اسی طرح عوام ایکسپریس کا افتتاح 20دسمبر کو کیا جارہا ہے
57