37

سرگودھا میں الیکٹرانک ٹائمنگ والے اشارے لگانے کیلئے اقدامات شروع

سرگودھا (بیوروچیف) سرگودھا کے 10 چوراہوں پر10کروڑ روپے کی لاگت سے الیکٹرانک ٹائمنگ والے اشارے نصب کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں معلوم ہوا ہے کہ ان الیکٹرانک اشاروں کی دیکھ بھال ان پرائیویٹ اداروں کو دی جائیگی جو ان اشاروں پر اپنی ایڈورٹائزنگ کرنا چاہیں گے جس کیلئے مختلف کمپنیوں سے رابطہ کیا جارہا ہے یہ اشارے کلب چوک’ یونیورسٹی روڈ’ سیٹلائٹ ٹائون چوک’ قینچی موڑ’ سول ہسپتال چوک’ شاہین چوک’ نوری گیٹ چوک سمیت دیگر چوراہوں میں لگائے جائینگے اور اس کیلئے پرائیویٹ کمپنیوں سے سرمایہ کاری کی جائیگی اس کا مقصد ٹریفک کو کنٹرول کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں