سرگودھا میں الیکٹرک بسوں کے اجراء کا منصوبہ التوا کا شکار

سرگودھا (بیورو چیف) سرگودھا میں الیکٹرک بسوں کے اجرا کا منصوبہ تاحال التوا کا شکار ہے وزیراعلی پنجاب سے درخواست ہے کہ وہ فوری طور پر سرگودھا کے عوام کے لیے الیکٹرک بسوں کا اجراء کریں تاکہ سرگودھا کے عوام کو بھی بہتر سفری سہولتیں میسر آسکیں ان خیالات کا اظہار سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینیئر نائب صدر میاں محمد عمران نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کا منصوبہ ایک اچھا منصوبہ ہے جس کو بروقت پائے تکمیل تک پہنچنا چاہیے اس سے لوگ ٹرانسپورٹرز کے ہاتھوں لٹنے سے محفوظ رہ سکیں گے کیونکہ پاکستان کے مختلف شہروں میں الیکٹرک بسیں چل رہی ہیں اس سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے بلکہ عوام کو بہتر سفری سہولتیں بھی میسر آ رہی ہیں میاں محمد عمران نے کہا کہ اس وقت سرگودھا ایک بڑے شہر کے طور پر پاکستان کے نقشے پر موجود ہے اور یہاں کے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے وزیراعلی پنجاب نے مختلف منصوبے سرگودہا کو دیے ہیں اب امید ہے کہ الیکٹرک بسوں کا اجراء بھی جلد کر دیا جائے گا تاکہ لوگ بآسانی اپنی منزل مقصود پر پہنچ سکے میاں محمد عمران نے کہا کہ اس کے علاوہ سرگودھا سے کراچی کے لیے ٹرین کا اجراء بھی کیا جائے تاکہ یہاں کے لوگوں کو بہتر سفر سہولتیں میسر آسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں