سرگودھا میں ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزیاں

سرگودھا (بیوروچیف) شہر بھر میں ایمپلی فائیر ایکٹ کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں ادارے خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں سبزی فروش ہو یا ریڑھی والا پھل فروش ہو یا بھیک مانگنے والا سب نے سپیکر لگا کر کاروبار کو دھندہ بنا لیا ہے جس سے لوگوں کی نیندیں حرام ہو کر رہ گئی ہیں گلی محلوں بازاروں میں جس طرف چلے جائیں اپ کو لوڈ سپیکر کا شور سنائی دے گا کوئی ادارہ ان کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے تیار نہیں ہے اکثر مقامات پر تو ایسا بھی ہوتا ہے کہ کانوں پڑی آواز سنائی نہیں دیتی کیونکہ سپیکر کی وجہ سے لوگوں کا سکھ چین تباہ ہو کر رہ گیا ہے شہریوں نے کمشنر سرگودھا ڈپٹی کمشنر سرگودھا ڈی آئی جی سرگودھا ایس ایس پی سرگودھا سے استدا کی ہے کہ وہ ایمپلی فائیرا یکٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ایمپلی فائیرایکٹ صرف مساجد تک ہی نہیں یہ عام مقامات پر بھی لاگو ہونا چاہیے اور اس کے خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں