سرگودھا میں ای بزنس پورٹل پر1695درخواستیں موصول،1208پر کارروائی مکمل

سرگودھا(بیورو چیف)ای بزنس پورٹل پر شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے سرگودھا میں موصول 1695درخواستوں سے 1208پر کارروائی مکمل کرتے ہوئے حکام کا کہنا ہے شفا ف نظام سے رشوت کا خاتمہ ہوا جس میں کسی بھی اہلکار کی غیر قانونی ڈیمانڈ پر سخت کارروائی ہوگی۔ زرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ای بزنس پورٹل پر شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے سرگودھا میں ای بزنس پورٹل پر موصول 1695 درخواستوں سے 1208پر کارروائی مکمل کرلی گئی۔ جبکہ 1146درخواستیں منظور کی گئیں اور مزید 486 درخواستوں پر مختلف محکموں میں کارروائی جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا نے بتایا کہ مختلف محکموں میں227 درخواستوں پر کارروائی جاری اور269 درخواستیں فیس جمع نہ کروانے یا مطلوبہ دستاویزا ت مکمل نہ ہونے کے باعث زیر التوا ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پٹرول پمپس سے متعلق 10 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 5 منظور ہوچکی ہیں،بلڈنگ کنسٹرکشن کی 913د رخوا ستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 713پراسیس کی گئیں، 690منظور کی گئیں اور 107درخواستوں پر کارروائی جاری ہے۔ لینڈ یوز کنورژن کی 230 درخواستوں میں سے 140منظور جبکہ باقی درخواستوں پر محکمانہ کارروائی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں