سرگودھا میں تجاوزات اور گوالوں کے خلاف آپریشن

سرگودھا (بیورو چیف) سرگودھا شہر میں سینکڑوں گوالوں سمیت تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کو بھرپور طریقہ سے جاری رکھنے کا حکم۔ آپریشن میں مداخلت ‘ خلاف ورزی سمیت دوبارہ تجاوزات اور جانوروں کو باندھنے والوں کیخلاف مقدمات کے اندراج اور سامان ضبط کرنے کیلئے فری ہینڈ جاری۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر و چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ماجد بن احمد نے میونسپل آفیسر ریگولیشن سمیت آپریشن میں بھرپور کردار ادا کرنے والے ملازمین کو مرکزی دفتر کے دورہ کے موقع پر کہا کہ ہزاروں شہریوں کی قیمتی جانوں کیلئے خطرہ بننے والے گوالوں کے باڑوں کو مسمار اور جانوروں کو اپنی نگرانی میں شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے بھرپور آپریشن جاری رکھے جب کہ وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق مین و ملحقہ شاہرائوں سمیت گلی محلوں و نشیبی آبادیوں میں پختہ’ نیم پختہ اور عارضی تجاوزات کو 100فیصد ختم کرنے کیلئے روزانہ کی بنیادوں پر ٹیمیں روانہ کی جائیں۔ قبل ازیں انہوں نے میونسپل کارپوریشن کے مرکزی دفتر میں عوامی شکایت کی روشنی میں ملازمین کی حاضر کو چیک کیا تو 95 فیصد ملازم حاضر پائے گئے جب کہ غیر حاضر ملازمین کو فوری طور پر جواب طلبی کے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں