12

سرگودھا میں جاری ترقیاتی کاموں کو تیزی سے مکمل کرنیکا حکم

سرگودہا( بیورو چیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے کہا ہے کہ سرگودہا کا 123 واں فائونڈیشن ڈے 22 فروری کو بھرپور انداز میں منایا جائے۔انہوں نے متعلقہ محکموں کو قبل از وقت تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع کو شہر کی تاریخی شناخت کے مطابق شاندار انتظامات کیے جائے۔ انہوں نے اس مقصد کے لیے ایک ورکنگ گروپ بنانے کا بھی حکم دیا جو اگلے اجلاس میں اپنی تجاویز پیش کرے گا۔ کمشنر نے یہ ہدایات مختلف محکموں کی کارکردگی کے ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن، ایم ڈی واسا ابوبکر عمر، ایم ڈی پی ایچ اے محمد ارشد، سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی رانا شاہد عمران، فیسکو، فوڈ اتھارٹی، ہائی ویز، پیرا اور دیگر اداروں کے افسران شریک تھے۔ اجلاس میں ایم ڈی واسا نے شاہین چوک واٹر سپلائی ٹینکی کے لائن کے اوپر قائم دکانوں کا مسئلہ اٹھایا۔ کمشنر نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ دکانوں کا ریونیو ریکارڈ طلب کرلیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں