سرگودھا میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریبات

سرگودہا (بیورو چیف) ملک بھر کی طرح سرگودہا میں بھی جشنِ آزادی کی تقریبات “معر کہ حق میں پاکستان کی فتح” اور “بنیان المرصوص میں بھارت کیخلاف تاریخی کامیابی” کی یاد کیساتھ بھرپور جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہیں۔ رواں برس تقریبات کا عنوان “اصولِ آزا دی سے تحفظِ آزادی تک” رکھا گیا ہے تاکہ قوم کو قربانیوں کی عظمت اور قومی یکجہتی کی اہمیت سے روشناس کرایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم کی قیادت میں ضلع اور تحصیل کی سطح پر رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ شہر بھر میں سرکاری و نجی عمارتوں پر چراغاں اور قومی پرچموں کی بہار نے ماحول کو جشنِ آزادی کے رنگ میں رنگ دیا ہے، جبکہ بازاروں، دفاتر اور گھروں کی خوبصورت سجاوٹ قومی جذبے کو مزید جلا بخش رہی ہے۔ جشنِ آزادی کے سلسلے میں قومی نغموں، تقاریر، کوئز، تصویری نمائشوں، ثقافتی و تعلیمی مقابلوں اور کھیلوں کے ایونٹس کا انعقاد جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں